اب بھی مطالبہ ہے، عمران کو سرعام پھانسی دی جائے:زنیب کی والدہ کی دھائی

0
215


قصور(ڈیلی حروف آن لائن) آج ہمیں سکون مل گیا ہے۔ہم عدالت کے فیصلے پر مطمئن ہیں۔مجرم عمران کو 4بار سزائے موت سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معصوم زنیب کے والدین نے کہا کہ ہماری زنیب تو چلی گئی لیکن ہم ایسا فیصلہ چاہتے تھے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے زنیب کی والدہ نے کہا کہ ہمارا اب بھی مطالبہ ہے کہ مجرم عمران کو اس جگہ سرعام پھانسی دی جائے جس جگہ پر اس نے میری بیٹی سے زیادتی کی ،قتل کیا۔