لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اورآزادکشمیر سمیت مختلف ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے آتے ہی شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے ۔ زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1ٰڑریکارڈ کی گئی۔ مختلف واقعات میں ایک خاتون ، بچی جاں بحق جبکہ 9افرادزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل دیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کی گہرائی 178 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔