لاہور (روزنامہ حروف آن لائن)سفاک ملزم عمران علی نے معصوم زینب کو 4جنوری کو اغوا کرکے اسی روز زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا ۔معصوم زینب کی لاش 4روز تک کوڑے کے ڈھیر پر پڑی رہی لیکن کسی کو نظر نہ آسکی ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق زینب کو اغوا کے روز ہی قتل کرنے کا انکشاف بھی ملزم عمران نے کیا ہے۔طبی ماہرین اور بعض پولیس افسروں کا خیال ہے کہ سرد موسم اور دیوار کی اوٹ میں پڑے رہنے کی وجہ سے لاش خراب نہ ہوئی تھی ۔یاد رہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں بھی لاش مسخ نہ ہونے کی بات کی گئی ہے ۔