ڈاکٹرز سے سازباز ،شریک حیات کا گردہ ہی بیچ دیا ،شوہر گرفتار

0
181


کلکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر بیوی کا گردہ 2لاکھ لے کر فروخت کر دیا ۔رپورٹ کے مطابق کلکتہ کی خاتون رتہ سرکار نے تھانے میں رپورٹ درج کرادی ۔اس نے بتایا کہ اس کا شوہر بسوجیت اسے کلکتہ کے ایک نجی ہسپتال میں لے گیا ۔جہاں اسے اپنڈیکس کا آپریشن کہا کر اس کا گردہ نکال کر بیچ دیا ۔ بعد میں اس کے شوہر نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو آپریشن کا بتایا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیور کو حراست میں لے لیا ہے۔