اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم کی صاحبزدی مریم نواز نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کا حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نوازنے اپنی درخواست میں جج احتساب عدالت، چیئرمین نیب اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے،جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔