urdu zuban

برطانیہ و یورپی ممالک میں اردو زبان و ادب کی ترویج کے لیئے افراد اور تنظیموں کا کردار قابلِ تحسین ھے

ادیب و شعراء پاکستان کا سرمایہ ھیں جو دنیا بھر میں قومی زبان کے لیئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رھے ھیں ۔۔ ” رباب تبسم “

مانچسٹر (محمد مہد حسن)
ان خیالات کا اظہار مقامی صنم ریسٹورنٹ میں ایک استقبالیہ ادبی تقریب کے دوران کیا ۔۔ جس کا انعقاد اردو ٹائمز یو کے اوربین الاقوامی ادبی کاروانِ ادب برطانیہ کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں پاکستان سے تشریف لانے والی مہمانِ خصوصی ادیبہ و شاعرہ رباب تبسم کو خوش آمدید کہا گیا۔۔ اس تقریب کی صدارت طاھر چوھدری نے کی جبکہ چوھدری سکندر نواز اور نغمانہ کنول شیخ بھی سٹیج پر موجود تھے ۔۔

mehfile musaira

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ھوا جس کی سعادت شارق خان نے حاصل کی جبکہ نقابت صدر کاروان ادب برطانیہ صابر رضا نے کی ۔۔ اردو ٹائمز یوکے کے مینجنگ ایڈیٹر طاھر چوھدری نے سپاس نامہ پیش کرتے ھوئے تمام مہمانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کرتے ھوئے تقریب کا مختصر حوالہ پیش کیا اور رباب تبسم کی شخصیت اور انکی ادبی خدمات کا تعارف حاضرین سے کروایا ۔۔ صابر رضا نے رباب تبسم کے اشعار کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت اچھے شعر کہتی ھیں تاھم وہ نظم کی شاعرہ ھیں ۔۔

رباب تبسم نے کہا کہ بیرونِ ملک بسنے والے پاکستانیوں کے دل پاکستان کے لیئے بے تاب ھیں اسی لیئے وہ ملک سے آنے والوں کی بہت قدر کرتے ھیں اور دیارِ غیر میں اپنائیت کا اظہار کرتے ھیں اور مجھے یہاں آکر بہت خوشی ھو رھی ھے بعد ازاں رباب تبسم نے اپنا کلام بھی سنایا ۔۔ تقریب کے اختتام پر رباب تبسم نے پاک ٹی ھاوس کے چئیرمین مخدوم امجد شاہ کو انٹر ویو دیتے ھوئے شرکا و سامعین کی بہت تعریف کی اور خوشگوار حیرت کا اظہار کیا کہ برطانیہ میں اردو بھر پور انداز میں پروان چڑھ رھی ھے اور میں بہت جلد دوبارہ برطانیہ کا ادبی دورہ کروں گی ۔۔ جبکہ دیگر شعرا و شاعرات میں درجِ ذیل شعرا شامل ھیں ۔۔

* .. صابر رضا
*… مخدوم امجد شاہ
*… عبدل الغفور کشفی
*… نغمانہ کنول شیخ
* … احمد فراز
*… فائقہ گل
*… ڈاکٹر فہد حسن
*… رضا خان
*… ڈاکٹر غلام رسول انجم
*… چوھدری سکندر نواز
معاونینِ تقریب کی کاوشوں کو خصوصاً سراھا گیا جن میں شامل ھیں محمد مہد حسن، فیروز دین، شبنم خان، شیخ محمد اشرف اور نوجوان فتح محمد چوھدری ۔۔
آخر میں اردو ٹائمز یوکے اور کاروانِ ادب برطانیہ کی جانب سے مہمانِ خصوصی رباب تبسم کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئی ۔۔۔ اور شرکاء کے لیئے کھانا پیش کیا گیا ۔۔ اور تقریب کی مکمل کاروائی سوشل میڈیا .پر براہ راست دنیا بھر میں نشر کی گئی

uk urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *