امریکہ اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرکے عالمی امن داﺅ پر لگا رہا ہے ،ترکی کی وارننگ

0
277


انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی نےوارننگی دی ہے کہ امریکا کا مئی میں اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے فیصلوں کو نظر انداز کرنے کے مساوی ہے۔ ترک وزارت خارجہ نے جاری کیے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فیصلہ تشویش کا باعث ہے۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ امریکا اسرائیل میں اپنی ایمبیسی رواں برس مئی میں تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔