دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شامی کرد سیاست دان الہیم احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک فوج کردوں کے علاقے عفرین میں نیپام بم استعمال کر رہی ہیں۔جس سے زبردست تباہی پھیل رہی ہیں اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر الہیم احمد نے دعویٰ کیا کہ اس علاقے میں ترک فوج اور کردوں جنگجوﺅں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے ۔وائس آف امریکہ کے مطابق ترک فوج جو نیپام بم استعمال کر رہی ہے عالمی قوانین اس کی جازت نہیں دیتے ۔