واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ریاست فلوریڈا کے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرامریکی خاتون اول میلا نیا نے اپنے شوہر صدر ٹرمپ کو ایک دفعہ پھر نظر انداز کر دیا ۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اپنے استقبال کے لیے آنے والوں سےہاتھ ملا رہے تھے کہ میلانیا نے بے نیازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرمپ کو نظر انداز کر دیا اور جا کر پہلے ہی گاڑی میں بیٹھ گئی۔اس موقع پر صدر ٹرمپ اپنی اہلیہ کی طرف بھی مڑے، وہ اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامنا چاہتے تھے لیکن میلانیا نے ٹرمپ کی خواہش ناکام بنا دی