واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) مالدیپ کے سیاسی بحران پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماو¿ں نے وہاں کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر اور بھارتی ہم منصب کے درمیان رواں سال کا یہ پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہے جس کے دوران مالدیپ کے سیاسی بحران سمیت افغانستان، میانمار اور شمالی کوریا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماو¿ں نے مالدیپ کے سیاسی بحران پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور جمہوریت کے احترام اور قانون کی بالادستی پر زور دیا۔