ٹرمپ اپنی اہلیہ کے سامنے پھر شرمندہ، شادی کی انگوٹھی بارے جھوٹ پکڑا گیا

0
202


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو ایک بار پھر اپنی اہلیہ کے سامنے شرمندہ ہونا پڑا ۔ٹرمپ اپنی شادی کی انگوٹھی کے متعلق آج تک اپنی اہلیہ سے جھوٹ بولتے آئے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق2005ءمیں اپنی شادی کے وقت 10قیراط ہیرے کی یہ انگوٹھی انہوں نے ’گراف ڈائمنڈز‘ سے خریدی تھی اور میلانیا سے اس کے متعلق جھوٹ بولا تھا کہ گراف ڈائمنڈز نے اس انگوٹھی کی قیمت میں اسے 10لاکھ ڈالر(تقریباً 10کروڑ روپے) کی چھوٹ دی ہے۔گراف ڈائمنڈز کے چیئرمین لارنس گراف نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ ٹرمپ کو اس انگوٹھی کی خریداری میں کوئی رعایت نہیں دی گئی تھی، بلکہ ان سے اس کی پوری قیمت وصول کی گئی تھی۔