دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کی ایک خاتون نے شوہر سے جان چھڑانے کے لئے شوہر کے موبائل سے طلاق کا پیغام بھیج کر عدالت میں پیش کر دیا ۔دبئی کے روزنامہ البیان کے مطابق خاتون نے اپنے سوئے ہوئے شوہر کی انگلیوں کے نشان لے کر اس کا موبائل کھولا اور طلاق طلاق طلاق کا پیغام اپنے نام بھیج دیا ۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے جب خاتون سے سوالات کیے تو وہ جواب نہ دے سکی اور اصل معاملہ عدالت کو بتا دیا