توہین عدالت پر طلال چودھری کو بھی نوٹس ، 6فروری کو طلب

0
253


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 6فروری کو طلب کر لیا ۔ سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے توجہ دلانے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزیر مملکت طلال چوہدری کی مختلف تقاریرکا حوالہ دیا کہ ان میں مبینہ طور عدلیہ کی تضحیک کی گئی ہے۔