ستنبول : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ترکی میں جلیل القدر صحابی رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ) حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مزار مبارک پر حاضری دی۔ شیخ الاسلام کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور پوتے حماد محی الدین قادری بھی ان کے ساتھ تھے۔

dr tahirul qadri at sayedna ayoub ansari turbat

ڈاکٹر طاہر القادری کافی دیر مزار مبارک پر حاضر رہے ۔انہوں نے پاکستان کی ترقی خوشحالی، استحکام اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی بھارتی تسلط سے آزدی کے لئے خصوصی دعا کی۔ یاد رہے کہ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ وہ جلیل القدر صحابی ہیں جن کو نبی پاک آقا دوجہاں حضرت محمد مصطفٰے کریم کی مدینہ پاک میں میزبانی کا شرف حاصل ہوا تھا۔ آپکا مزار مبارک استنبول میں واقع ہے۔

sayyedna ayoub ansari k mizar