سعودی صوبہ میں باغیوں کا میزائل حملہ

0
165


ریاض (روزنامہ حروف آن لائن) باغیوں نے سعودی صوبہ عسیر میں خمیس مشیت شہر کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا لیکن یہ میزائل سعودی ایئرفورس نے فضاءمیں ہی تباہ کردیا۔عرب نیوز کے مطابق یہ میزائل ایسے وقت میں داغا گیا جب سعودی افواج باغیوں کی طرف سے ریاست میں حملوں کی کوشش ناکام بنانے کے لیے سرحدی علاقے میں کوشاں ہیں۔ 2دن کے دوران سعودی افواج نے صوبے سادا، حجاح، حدیدہ اور تعز میں50فضائی حملے کیے جن میں فوجی گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوا۔