جدہ (روزنامہ حروف آن لائن) سعودی عرب کے ریاض محکمہ ٹریفک نے سوشل میڈیا او ر سنیپ چیٹ کے ذریعے بدکاری کا پرچار کرنے والے 9افراد کو گرفتار کرلیا۔ المدینہ اخبار کے مطابق یہ لوگ بدکاریکی ترغیب دینے والی تصاویر اور سماجی ادب کو پامال کرنے کے لئے ویوڈ کلپ سوشل میڈیا پر جاری کررہے تھے۔ اخبار کے مطابق ان لوگوں نے جعلی ناموں سے سوشل میڈیا پر اپنے اکاﺅنٹ کھولے ہوئے تھے۔ یہ سب نام عربی میں تھے ۔سکیورٹی ایجنسیاں ان افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہیں۔