لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ طاس واٹر کونسل پاکستان کے چیئر مین محمد سلمان خان کی قیادت میں ایک وفد 10روزہ دورے پر کراچی روانہ ہو گیا۔وفد دورے کے دوران این ای ڈی یونیورسٹی ،آئی ای پی کراچی کے علاوہ جام شورو ، حیدرآباد ،بھٹ شاہ اور تھر جائے گا۔وفد مختلف اداروں کے دورے کے علاوہ اہم شخصیات سے بھی ملاقات کرے گا۔ملاقات کے دوران وفد پاکستان کی آبی مسائل اور ان کے حل سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔