شام کی شہید بچی کے آخری الفاظ جان کر شعیب ملک غم زدہ ہوگے ،قومی کرکٹر کا پیغام پڑھ کر پاکستانیوں کے آنسو نکل پڑے

0
229

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے شہر مشرقی غوطہ میں شامی فوج کی وحشیانہ بمباری سے ہزاروں بے گناہ شہری جاںبحق ہو چکے ہیں۔دبئی میں موجود مشہور کرکٹر شعیب ملک نے صورتحال پر ایک ٹویٹرپیغام جاری کیا ہے جس کو پڑھ کر درددل رکھنے والے پاکستانیوں کے کلیجے پھٹ پڑے۔ شعیب ملک نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ”میں نے پڑھا ہے کہ شام کی ایک ننھی سے بچی نے جام شہادت نوش کرنے سے پہلے ٹوٹے سانسوں سے یہ الفاظ بولے کہ ’میں اللہ کو سب کچھ بتا دوں گی‘ میں ٹوٹے اور غم زدہ دل سے یہ پیغام لکھتے ہوئے خود کو بے یارو مددگار محسوس کر رہا ہوں۔ اے اللہ تو مسلمانوں پر رحم فرما“شعیب ملک کا یہ پیغام پڑھ کر کئی پاکستانیوں کی آنکھیوں سے آنسو نکل پڑھے اور وہ بے اختیار پکار اٹھے، اے اللہ شامی مسلمانوں پر رحم فرما۔