شامی فوج کی بمباری ، 57 بچوں سمیت 194 عام شہری جاں بحق ، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

0
156


دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں باغیوں کے زیرانتظام علاقے غوطہ میں شامی فوج کی بمباری سے 57 بچوں سمیت 194 عام شہری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار 18 فروری سے غوطہ میں شروع ہونے والے شامی فوج کی بمباری کا سلسلہ مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہا جس میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 200 کے قریب پہنچ گئی ہے۔پیر کو ہونے والی بمباری میں 39 بچوں سمیت 127 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شامی حکومت فوری طور پر بمباری کا سلسلہ روکے ورنہ صورتحال بہت خراب ہوجائے گی۔