چیف جسٹس کا حکم،شرجیل میمن ہسپتال سے جیل منتقل

0
182


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے حکم پر پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کو ہسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شرجیل میمن کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق نوٹس کی سماعت کی۔اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ضمانت مسترد کی تھی جس پر 24 اکتوبر 2017 کو شرجیل میمن کو جیل بھیجا گیا اور پھر ڈاکڑز کی سفارش پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔