احد چیمہ کے بعد بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کے سی ای او شاہد شفیق بھی گرفتار

0
234


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )نیب لاہور نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم سکینڈل میں احد چیمہ کے بعد پیراگون سائٹی کے چیف ایگزیکٹو ندیم ضیاءکے بھائی شاہد شفیق کوبھی گرفتار کر لیا ہے ۔نیب نے شاہد شفیق کی گرفتار کی تصدیق کر دی ہے اور انہیں احد چیمہ کی نشاندہی پر ہی گرفتار کیا گیاہے ،شاہد شفیق بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں ،آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ کا ٹھیکہ بسم اللہ انجینئر نگ کمپنی کو دیا گیا تھا اور انجینئرنگ کمپنی کو سی فور کٹیگری میں ہونے کے باجود 14 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا گیا۔