لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) زینب قتل واقعہ میں اینکر پرسن شاہد مسعود کے ذریعے کیس کا رُخ موڑنے کوشش کی گئی۔یہ اینکر پرسن تومحض ایک مہرہ ہے،اس کے پیچھے قوتیں ملک میں افراتفری پھیلانے میں ملوث ہیںان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر قانون نے کہا پاکستانی قوم یہ جانتی ہے کہ کردار کشی کرنے والوں کی ڈوریاں کہاں سے ہلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم قصور واقعے کے غم میں ڈوبی ہے ڈاکٹر شاہد مسعود نے قصور واقعے میں ملوث ملزم کے 37 بینک اکاونٹس کا دعویٰ کیا، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ اس کیس میں شاہد مسعود سے اُس کے ذرائع معلوم کیئے جائےں قصورکیس کو اس کے انجام تک پہنچایا جائیں۔رانا ثناءاللہنےکہاکہ ملزم عمران کاکسی بین الاقوامی گروہ یا مافیا سے کوئی تعلق ثابت نہیںہوا