لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس بارے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعووں کے بعد تحقیقات کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔یہ کمیٹی ایف آئی اے کے ڈائر یکٹر جنرل بشیر میمن کی سربراہی میں کام کرے گی ۔سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق اس کمیٹی میں جوائنٹ ڈائر یکٹر آئی بی انور علی اور اے آئی جی عصمت اللہ جونیجو بھی شامل ہو گے ۔کمیٹی اپنی رپورٹ 30دن میں سپریم کورٹ کو پیش کر دے گی ۔ کمیٹی اپنی مدد کے لئے سٹیٹ بینک سمیت کسی بھی افسر کی خدمات حاصل کر سکے گی ۔سپریم کورٹ نے شاہد مسعود کو اپنا بیان ریکارڈاور متعلقہ ریکارڈ کمیٹی کو فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ۔