ڈیووس (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی نار کے سی ای او سگوے بریکے نے ڈیووس میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے پاکستان میں بلواسطہ اور بلاواسطہ 1لاکھ 30ہزار افراد کو روزگار دینے پر ٹیلی نار کی کوششوں کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ٹیلی نار کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سگوے بریکے کے درمیان ڈیووس میں ملاقات ہوئی ، اس موقع پر وزیر اعظم نے ٹیلی نار کی جانب سے اپنے ملازمین کو تربیت اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع او رترقی پذیر ماحول فراہم کرنے پر ٹیلی نار کے سی ای او کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اسلام آباد میں ٹیلی نار کے ہیڈکواٹر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار کی جانب سے اپنے ملازمین کو کام کرنے کے لئے بہترین ماحول فراہم کیا جاتا ہے اور یہ دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سگوے بریکے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور اہم سرکاری عہدیدار بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جو عالمی اقتصادی فورم کے صدر پروفیسر کلاس شواب کی دعوت پر

فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے دو روزہ دورے پر ڈیووس میں موجود ہیں.