لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کی طرف سے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے نااہل کر دینے کے بعد پارٹی کی صدارت کس کے ہاتھ آئے گی؟ ن لیگ کے بڑے سر جوڑ کے بیٹھ گے ۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ مسلم لیگ ن کی نئی سربراہ کلثوم نواز ہی ہوں گی ۔جبکہ بعض ذرائع کا دعوی ہے کہ کلثوم نواز کی خرابی صحت یا کوئی اور مسئلہ درپیش ہونے کی صورت میں پارٹی کی صدارت کا تاج شہبازشریف کے سر پر بھی سج سکتا ہے ۔