عوام منفی سیاست کرنے والوں کوآئندہ الیکشن میں مستردکردیں گے:شہباز شریف

0
233


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نام نہادتبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے،عوام منفی سیاست کرنے والوں کوآئندہ الیکشن میں مستردکردیں گے، شہبازشریف،عوام منفی سیاست کرنے والوں کوآئندہ الیکشن میں مستردکردیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے عوام کی بے لوث خدمت کیلئے ہمیشہ خون پسینہ بہایا ہے ،جبکہ منفی سیاست کرنے والوں نے اپنے صوبے میں عوام کی خدمت نہیں کی ،ان کا کہناتھا کہ باشعورعوام نے خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ سر آنکھوں پر بٹھایا ہے ،عوام منفی سیاست کرنے والوں کوآئندہ الیکشن میں مستردکردیں گے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ دھرنادینے والوں نے ملک وقوم کاقیمتی وقت ضائع کیا،حکومت نے ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے ہیں۔