ادویات کی فراہمی کےلئے ڈیجیٹل وئیر ہاﺅ س بنادیا ،شہباز شریف نے عوام کو خوشخبری سنا دی

0
159


لاہور(ڈیلی حروف آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے عوام کو خوشخبری سنادی اور بتایاہے کہ عوام کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹل ویئرہاﺅس بنادیا ہے اور عوام کو درپیش مشکلات میں کمی ہوگی۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہبازشریف نے لکھاکہ ایک طرف مشکوک ادویات کی روک تھام کیلئے جنگ جاری ہے تو دوسری طرف پنجاب حکومت نے پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹی سی ایس کے تعاون سے ڈیجیٹل کولڈچین سٹوریج شروع کی ہے جس کا انتظام ٹی سی ایس کے پاس ہوگا، اب ادویات کی تقسیم میں مشکلات کا امکان کم ہے۔