لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی قوم آج بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ، بھارت کا کوئی بھی ظلم کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتا یوم یکجہتی کشمیر پراپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کشمیریوں کو غیرمتزلزل عزم پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کرتی ہے۔ شہبازشریف نے کہا ہے کہ لیگی حکومت نے مسئلہ کشمیر کوعالمی فورمزپربھرپورطریقے سے اُجاگرکیا، یواین قراردادوں کے مطابق کشمیرکامسئلہ حل کرنے کی ضرورت ہے۔