عمر کوٹ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی قصائی مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمر کوٹ کے شیو مندر میں کھڑا ہوں کیا تم بھی مقبوضہ سرینگر میں مسلما نوں کے سامنے کھڑے ہونے کی جرات رکھتے ہو۔ مودی تم نے سرینگر میں مسجدیں بند کر دی ہیں، ہمارے سب مندر اور گرجا گھر کھلے ہیں۔

shah mehmood challenge to modi

شیو مندر کے صحن میں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مبصرین کو دعوت دیتے ہیں کہ آو آزاد کشمیر میں اور وہاں کے حالات دیکھو۔ مودی کیا تم بھی سرینگر میں مبصرین کو آنے کی دعوت دے سکتے ہو۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مودی تم فرنٹ فٹ پر نہیں کھیل سکتے بیک فٹ پر کھیلو گے، کیونکہ پچ عمران خان کی ہے۔