دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈاداکارہ سری دیوی کو ہسپتال لایاہی نہیں گیا بلکہ سیدھا دبئی فارنزک ڈیپارٹمنٹ لایاگیاجس کے بعد حالات مشکوک ہوگئے اور قتل کا شبہ بھی ظاہر کیاجانے لگا لیکن اب دبئی کے حکام نے موت سے متعلق اعلان کردیا ہے۔ٹائمزآف انڈیا کے مطابق فارنزک رپورٹ میں قراردیاگیا ہے کہ سری دیوی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ’ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ فارنزک ڈاکٹراس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہی ہوئی اور کوئی بھی ایسی مشکوک چیز نہیں جس کی وجہ سے موت پر سوال اٹھایاجاسکے۔