جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں تار کین وطن کے روزگار پر مزید پابندیاں لگا دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے مزید 12شعبوں کے کام اور ملازمتوں کو سعودی عرب کے شہریوں کے لئے ہی مخصوص کر دیا ہے ۔وزارت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا کہ جن 12شعبوں میں آئندہ ہجری سال سے غیر ملکیوں کے کاروبار اور ملازمتوں پر پابندی ہو گی ۔ان میں الیکٹرانکس، گھڑیاں، طبی سازوسامان، تعمیراتی سامان، آنکھوں کے چشمے، موٹر سائیکلیں، مٹھائیاں ، برتن، فرنیچر وغیرہ شامل ہیں۔