لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاچین کے برفیلے محاذ سے صحراوں اور میدانوں میں جہاں بھی پاک فوج کے جوان مشقوں میں موجود ہوتے ہیں وہ دشمن کے سینے پر مونگ دلنے کے ساتھ ساتھ بے خوفی سے خوشیاں بھی مناتے ہیں۔ ان دنوں ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک فوج کے جوان قبائلی علاقوں میں ڈیوٹی کے دوران اپنا اسلحہ ایک کرسی پر رکھ کر اسکے گرد ڈھول پر قبائلیوں کا مخصوص روایتی رقص پیش کررہے ہیں۔ آپ بھی یہ وڈیو دیکھیں۔