اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سی پیک سے متعلق تنازعات پر تمام چیف جسٹس صاحبان کا اجلاس طلب کر لیا۔کٹاس راج مندر کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا سی پیک پاکستان کے لیے ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے، منصوبے سے متعلق کئی تنازعات سامنے آرہے ہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ ہم سی پیک منصوبے سے متعلق تمام تنازعات کا حل چاہتے ہیں، اس لیے میں نے تمام چیف جسٹس صاحبان کو بلا لیا ہے۔