بھارت قیامت تک کشمیر کو فتح نہیں کرسکتا:سعد رفیق

0
213


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کو کشمیریوں کا حق آزادی دینا پڑے گا۔وہ قیامت تک کشمیر کو مکمل فتح نہیں کر سکتا ۔کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ آج پوری دنیاکشمیریوں کےساتھ اظہاریکجہتی کررہی ہے،آج کادن ایک دوسرے کیخلاف بات کرنے کانہیں،سیاسی جماعتیں پیغام دیں کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔وزیر ریلوے نے کہاکہ کشمیری آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں،کشمیریوں کے جذبے کو کم نہیں کیاجاسکا،بلکہ ہر آنے والے دن کے ساتھ کشمیریوں کا جذبہ بڑھتا جارہا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک برہان وانی شہید ہوا کئی برہان وانی پیدا ہوئے۔