روس کے خلاف پابندیاں برقرار رہیں گی:امریکہ کا اعلان

0
222


واشنگٹن (ڈیلی حروف آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ روس کے خلاف پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ہیتھر نیورت نے اپنے بیان مین الزام عائد کیا کہ ماسکو مسلسل یوکرائن معائدے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کررہا ہے ،اگر چہ روس براہ راست اپنے ملوث ہونے سے انکار کررہا ہے۔ تاہم روسی مسلح افواج یورپ میں سیکیورٹی اور تعاو¿ن کی نگرانی کیلئے غیر مسلح تنظیموں تک رسائی محفوظ بنانے بارے آگاہ بھی ہیں اور انکار بھی کررہی ہیں