راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کا ظلم مظلوم کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا ۔ یہ بات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہی ۔ آرمی چیف نے کہا کشمیری عوام حق خودارادیت کیلئے عالمی برادری کے جاگنے کے منتظرہیں،ان شاءاللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملناچاہئے،کشمیریوں کی جدوجہدکی منزل کامیابی ہے،ان شاءاللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔