ماسکو(روزنامہ حروف آن لائن)روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے شام کے علاقے غوطہ کے مشرقی علاقے میں جاری لڑائی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر روزانہ 5 گھٹنے کا وقفہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لڑائی میں وقفہ آج سے ہوگا ۔ اس منصوبے میں شہریوں کو علاقے سے نکلنے کے لیے راستہ بنانے کی تجویز بھی شامل ہے۔این این آئی کے مطابق روس کے وزیرِ دفاع سرگے شویگو نے لڑائی میں وقفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعطل روزانہ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوا کرے گا۔