تونسہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدراور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زردارینے امید ظاہر کی ہے آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن کے بعد پنجاب میں بھی اپنی حکومت بنائیں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا میں نے بھی مقدمات بھگتے ہیں مجھے تو بکتر بند گاڑیوں میں لے جایا جاتا تھا جبکہ نوازشریف کے آگے پیچھے گاڑیاں ہی گاڑیاں ہوتی ہےں ۔وہ مظلوم کیسے ؟مظلوم تو میں تھا آصف علی زرداری نے کہا کہ پانامہ باہر سے شروع ہوا تھا اس میں کسی سیف الرحمان کا ہاتھ نہیںتھا ۔