لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی اعلی قیادت مسلم لیگ ن کی کمرتوڑنے پر تل گئی۔ با خبرذرائع کے مطابق چودھری نثار کے انکار کے با وجود پی ٹی آئی کی چودھری نثار اور قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق کو پی ٹی آئی میں لانے کے لئے در پردہ کوششیں جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کا خیال ہے کہ اگر چودھری نثار اور سردا ایازصادق پی ٹی آئی میں شامل ہو جاتے ہیں تو مسلم لیگ ن ٹوٹ کر پی ٹی آئی کی گود میں آگرے گی۔