اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی پرچم بردار ائر لائن پی آئی اے کا رنگ ،ڈیزائن اور لوگو تبدیل کرنے کامنصوبہتیار کر لیا گیا ہے۔ ایک قومی روزنامے کے مطابق اس کام پر کروڑوں روپے خرچ ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق طیارے کی دم پر قومی پرچم کا ڈیزائن ہٹاکر قومی جانور مارخور پینٹ کیا جائےگا۔