اسلام آباد(روزنامہ حروف آن لائن)حکومت نے یکم فروری سے مہنگائی کے مارے عوام پر ”پیٹرولیم بم “ گرانے کی تیاری مکمل کر لی ۔رپورٹ کے مطابق وزارت پیٹرولیم کو اوگرا نے جو سمری بھجوائی ہے۔اس کے مطابق سفارش کی گئی ہے ۔کہ پیٹرول کی قیمت 2روپے 98پیسے فی لٹر بڑھا دی جائے۔رپورٹ کے مطابق سمری میں ڈیزل کی قیمتیں 10روپے 25پیسے فی لٹر بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔مٹی کا تیل 12روپے 74پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔اگر وزارت پیٹرولیم نے اوگراکی یہ سمری منظور کر لی تو پیٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتیں یکم فروری سے نافذ العمل ہو جائیں گی۔