قوم پر ایک اور پٹرولیم بم پھینکنے کی تیاریاں ،پٹرول مہنگا کرنے کی سمری ارسال

0
225


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت مہنگائی کی ماری قوم پر ایک اور پٹرولیم بم گرانے کو تیار ۔ اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے جس میں چھ روپے 94 پیسے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سمری میں پٹرول کی قیمت 3 روپے 56 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے ، مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے ،لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔