حالات ایسے ہی رہے تو آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی: پرویز مشرف

0
177


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے نواز شریف سے بہتر قرار دیتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ اگر یہی حالات رہے تو آئندہ بھی وفاق میں مسلم لیگ (ن) اور سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ‘شہباز شریف، نواز شریف سے بہتر وزیراعظم ثابت ہوں گے’۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو تو ان کی پارٹی کے سیات دان بھی تسلیم نہیں کریں گے۔