دبئی سٹیڈیم مشرف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

0
412


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف جب پی ایس ایل کا میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچے تو تماشائیوں نے جنرل صاحب زندہ باد کے نعروں سے آسمان سر پر اٹھا لیا ۔رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف سٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک وہاں موجود تماشائیوں کی ان پر نظر پڑ گئی اور سٹیڈیم مشرف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔