دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان واپس آکر اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اپنے جماعت کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ پاکستان میں عدالتوں کی صورتحال اب بہت بہتر ہو گئی ہے۔ اس لئے انہوں نے الیکشن 2018سے قبل پاکستان جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔پرویز مشرف نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن سے نہیں ڈرتے ۔