کرکٹ ٹیم اگست میں امریکا جائے گی

0
240


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگست میں امریکا میں ہونے والے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کا قوی امکان ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق رواں برس اگست میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے مشکل دکھائی دے رہا ہے اور اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ اگر زمبابوے کرکٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنے سے انکار کیا تو پاکستانی ٹیم امریکا میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔