بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر کام کرنے پرپابندی لگادی

0
223


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی فلم ایسوسی ایشن فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز نے پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای)نے یہ فیصلہ ایک اجلاس میں کیا ہے جس کے بعد پورے بھارت میں اس فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔گزشتہ دنوں بھارتی گلوکاروں کی جانب سے سلمان خان اور اجے دیوگن کی فلموں میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی آوازیں شامل کرنے پر تنقید کی گئی تھی لیکن اب انتہا پسندوں کے دباو¿ میں آکر فلم ایسوسی ایشن نے پابندی لگادی ہے۔