اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار وں کو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے چیئر مین راجہ ظفر الحق کی طرف سے نئے پارٹی ٹکٹ قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ اس طرح مسلم لیگ ن بطور سیاسی جماعت سینٹ الیکشن سے باہر ہوگی ۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد کسی جماعت کے امیدوار ٹکٹ پیش نہیں کر سکتے ۔