پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج نے یہ کامیاب تجربہ گزشتہ رات کو کیا۔ ترجمان کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والا یہ مزائل غزنوی 290 کلو میڑ یا 180 میل تک ہر قسم کے وار ہیڈز کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ صدر وزیر اعظم اور آرمی چیف نے پاک فوج انجینئرز اور قوم کو اس کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ 

پاک فوج کی بڑی کامیابی، بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ، بھارت کے چھکے چھڑا دیئے۔پاک بحریہ بھی کسی سے کم نہیں، کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، سطح سے سطح تک دشمنوں کے پرخچے اڑا دیئے جائین گے

ghazanvi 3 missile launched by pakistan
کراچی: پاک فوج کی طرف سے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کے بعدپاک بحریہ کا بھی کھڑاک، سطح سے سطح تک مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق یہ تجربہ پاک بحریہ نے گزشتہ رات کو کیا۔
کروز میزائل کے کامیاب تجربے کے نتیجے مین پاک بحریہ سطح سمندر پر آنے والے کسی بھی دشمن کے جہاز کو کروز میزائل داغ کر نیست و نابود کرنے کی صلاحیت حاصل کر چکی ہے۔ صدر وزیر اعظم اور نیول چیف نے پاک بحریہ کا اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔