شمالی بحیرہ عرب میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،پاک بحریہ کی بڑی کارروائی

0
174


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشن کرتے ہوئے کئی ملین ڈالرز مالیت کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس اصلت نے پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 5 ہزار کلوگرام حشیش قبضے میں لے لی۔ترجمان کے مطابق قبضے میں لی جانے والی حشیش کو قانون کے مطابق تلف کرنے اور مشکوک افراد کو قانونی کاروائی کے لیے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا۔